راولپنڈی: راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ایک گھر سے تین بہنوں او ایک بھائی کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔راولپنڈی کے تھانہ صادق ایباد کی گلی نمبر دو میں رہائش پذیر ایک خاندان کے چار افراد کی لاشیں بر آمد ہو ئی ہیں ، اہل محلہ نے علاقے میں بد بو پھیلنے پر متعلقہ پولیس کو مطلع کیا ، پولیس نے ایکر گھر کا مین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو گھر میں چار افراد کی لاشیں پڑی تھیں، پولیس کے مطابق لاشیں کافی دن پرانی تھیں، بدبو کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تا ہم پولیس نے دو بہنیں طاہرہ اور شمیم کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دیئے ہیں جبکہ ماجدہ اور سلیم کی لاشیں تاحال گھر میں موجود ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے قبل کچھ بھی کہنا نا مناسب ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے، ظاہری طور پر لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تا ہم قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.