پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، منموہن
نئی دہلی: بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم اس وعدے پرقائم ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پرامن طریقے سے حل ہوں، نوازشریف نے جو باتیں کہی ہیں اس سے رشتے مزیدبہترہونے کی توقع ہے،جب پاکستان میں انتخابات کے نتائج آرہے تھے تب انھوں نے نواز شریف کو فون کرکے مبارک باددی تھی،نوازشریف کو بھارت آنے کی بھی دعوت دی۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھی دورہ پاکستان کادعوت نامہ آیا ہواہے۔اپنے دورہ جاپان اور تھائی لینڈ سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،تمام مسائل کا حل مذاکرات سے کرناچاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.