بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کو پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کوپارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کیلیے تحریک انصاف ،متحدہ قومی موومنٹ ، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں ۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے  پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ۔پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں فرینڈلی نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن کاکردار کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ ہم متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.