عالمی اداروں نے قیام امن کا موقع گنوادیا ،فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے طالبان کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش ترک کرنے کے اقدام پر ردعمل ظاہرکر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے پاکستان میں داخلی امن کے قیام کے لیے اچھا موقع گنوادیا ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن و امان قائم کرنے کے لیے مذاکرات کایہ اچھا وقت تھا۔انھوں نے انتخابات سے پہلے بھی مایوسی کے عالم میں مذاکرات منسوخ کیے تھے کیونکہ اس وقت حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آئندہ حکومت کوڈرون حملوں کے متعلق مر بو ط حکمت عملی اپنانے کا چیلنج درپیش ہوگا ۔تمام ادارے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں،سوچیںآگے کیا کر نا ہے؟ کیسے بڑھنا ہے اور کیسے حکمت عملی اپنانا ہو گی؟۔

تبصرے بند ہیں.