Latest National, International, Sports & Business News

طالبان نے ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد حکومت سے مذاکرات کی پیشکش واپس لے لی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کمانڈر ولی الرحمان کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت کو کی جانے والی مذاکرات کے عمل کی پیش کش واپس لے لی ہے۔  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اس بات کی تصدیق کی ہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں تنظیم کے نائب سربراہ ولی الرحمان ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد طالبان نے حکومت کو مذاکرات کی جو پیش کش کی تھی اسے بھی واپس لیا جاتا ہے اور اب پاکستان کی حکومت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ احسان اللہ احسان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈرون حملوں کی ذمہ داری پوری طرح حکومت پاکستان پر عائد ہوتی ہے کیوں کی ان ہی کی اطلاعات پر امریکا علاقے میں ڈرون حملے کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ولی الرحمان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان نے ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب کے طور پر خان سعید کا انتخاب کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.