وفاقی بجٹ14جون کوپیش کیے جانے کاامکان،تیاریاں شروع
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال2013-14کاوفاقی بجٹ 14 جون کوپیش کیے جانے کاامکان ہے۔ وزارت خزانہ نے آئندہ ما لی سال کے بجٹ مسودے کوحتمی شکل دینا شروع کردی جس کیلیے گزشتہ روزوزارت خزانہ اورایف بی آرمیں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقدہوئے،ذرائع کے مطابق ایف بی آرمیں ہونیوالے اجلاس میں فنانس بل2013 کے مسودے کوحتمی شکل دینے کاجائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت ایف بی آرکے ممبرلیگل عاقل عُثمان نے کی جس میںسینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرکی طرف سے فنانس بل کے مسودے کوحتمی شکل دے کر توثیق کیلیے لاڈویژن کوبھجوایاجائے گااورلاڈویژن سے منظوری کے بعدوفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میںآئندہ مالی سال کے اقتصادی اہداف کاجائزہ لیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اقتصادی سروے 13جون کوپیش کیے جانے کی توقع ہے۔
تبصرے بند ہیں.