Latest National, International, Sports & Business News

رواں سال صرف پچاس لاکھ ڈالرز کی جیولری برآمد کی جا سکی

زشتہ برس کے دوران اسی عرصے میں برآمدات اکتیس کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالرز کا ہدف چھو چکی تھیں

اسلام آباد ) رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ، صرف پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات اکتیس کروڑ ، چونسٹھ لاکھ ڈالر پر موجود تھی ، رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چھتیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم انسٹھ لاکھ ڈالر رہا ۔ –

تبصرے بند ہیں.