ایپکس کمیٹی نے کراچی میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی منظوری دے د

داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم ہوں گی ، پیرول پر رہا افراد کو فوری گرفتار کرنے کیا جائے :آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس

کراچی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کراچی کے داخلی راستوں پر فوری طور پر رینجرز کی چوکیاں قائم کرنے اور پیرول پر رہا افراد کی فوری گرفتاری کے فیصلے کئے گئے ۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ، اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیں گی ، پیرول پر رہا افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا ، قبضے کی زمین پر غیر قانونی مدرسوں کی نشاندہی کی جائے ، افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری شروع کیا جائے ، اپیکس کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ سندھ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی بھی طے کی گئی جبکہ کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا –

تبصرے بند ہیں.