Latest National, International, Sports & Business News

ہاکی سپر سیریز میں پاکستان نے کوریا کو شکست دیدی

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہاکی سپر سیریز میں آخر کار پاکستان نے کوریا کو ہرا کر جیت کا مزہ چکھ ہی لیا۔

ہوبارٹ: ہاکی سیریز میں پاکستان نے آخر کار کم بیک کر ہی لیا۔ کوریا کے خلاف کھیلتے ہو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ گرین شرٹس کی طرف سے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ کوریا کے خلاف میچ میں محمد دلبر نے 2 گول اسکور کیے، محمد عرفان، عمر بھٹہ کے حصے میں ایک ایک گول آیا۔ ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ سے 7 مئی کو ہو گا

تبصرے بند ہیں.