Latest National, International, Sports & Business News

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے کا 4 رکنی سیکورٹی وفد لاہور پہنچ گیا۔

لاہور:زمبابوے کرکٹ ٹیم کا سیکورٹی وفد لاہور پہنچ گیا۔ چار افراد پر مشتمل سیکورٹی وفد قدافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے زمبابوین ٹیم کا حتمی فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ زمبابوے کی ٹیم کے متوقع دورے سے چھ سال بعد پاکسان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بھی کھلنے کی امید ہے۔ اس دورے کے دوران زمبابوین ٹیم دو ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.