ناصر محمود کھوسہ آئندہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے آئندہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے ناصر محمود کھوسہ کو نامزد کر دیا۔  مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور میاں نواز شریف نے ناصر محمود کھوسہ کا نام وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے، ناصر محمود کھوسہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت عظمیٰ کے حلف کے بعد جاری ہو گا۔ ناصرمحمود کھوسہ اس وقت وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل کے طورپر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ چیف سیکریٹری پنجاب اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے ناصر کھوسہ کو سیکریٹری کیبنٹ لگانے کی سفارش بھی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.