مسلم لیگ (ن) کا ماروی میمن کوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بنانے کافیصلہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) نےسندھ سے الیکشن ہارنے والی ماروی میمن کوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پررکن قومی اسمبلی بنانے کافیصلہ کرلیاہے۔ عائشہ جاوید اور صبا صادق کوبھی خواتین کی مخصوص نشتوں پر رکن قومی اسمبلی نامزد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماروی میمن مشرف دور میں بھی عام انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں اور انہیں پنجاب کے کوٹے سے رکن قومی اسمبلی بنایاگیا تھا۔ مخصوص کوٹے پر رکن قومی اسمبلی نامزد ہونے والی ان تینوں خواتین کا تعلق ماضی میں مسلم لیگ ق سے تھا لیکن اب یہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.