کراچی: کے ای ایس سی نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا، رہائشی علاقوں میں بارہ جبکہ صنعتی علاقوں میں پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کا بحران شہر کراچی میں کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کے ای ایس سی نے شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک سو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی کے بجائے ایک سو بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث چالیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ واجبات کو جواز بنا کر گیس سپلائی میں کمی کی جا رہی ہے، جبکہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہورہی ہے، لہٰذا لوڈشیڈنگ کے جاری دورانیے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.