خسرے کی وبا کے باعث پنجاب میں مزید 5 بچے جاں بحق

پنجاب میں خسرے کے مرض میں مبتلا مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے جن میں سے 3 بچوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ 2 گوجرانوالہ کے رہائشی تھے۔ محکمہ صحت کےدعوؤں کےباوجودخسرے کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا، فیصل آباد میں خسرے کی وباء سے مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں 8 سالہ آمنہ، 12 سالہ لائبہ اور 7 سالہ امبرین شامل ہیں جو الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ الائیڈ اسپتال میں 30 بچے داخل ہیں جن میں سے 19 وارڈ میں جبکہ 11 آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں جب کہ آئی سی یو میں داخل 8 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری طرف گوجرانوالہ میں بھی دو بچے خسرے کی وبا کا شکار ہو گئے ہیں، دونوں بچوں کا تعلق راہوالی سے تھا۔

تبصرے بند ہیں.