لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں ہوگا، اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کا یہ اجلاس آج سہ پہر چار بجے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ مرکزی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔تحریک انصاف کے اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی اور بطور اپوزیشن، پارٹی کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.