خیرپور: 2 قبائل میں تصادم،10 ویں روز بھی کشیدگی برقرار
خیرپور: خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں آج دسویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، شہر بند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں نو روز قبل پسند کی شادی کے تنازعے پر دو قبائل میں تصادم ہوگیا، جوگی اور شر قبائل میں تصادم کے نتیجے میں گزشتہ نو روز سے شہر مکمل طور پر بند ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، شہر میں کشیدگی کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے۔
تبصرے بند ہیں.