راجن پور: فلٹریشن پلانٹ کی بندش،پانی کی شدید قلت کا سامنا
راجن پور: راجن پور میں ڈسٹرکٹ اسپتال کے فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،شدید گرمی اور حبس میں مریض اور ان کے رشتہ دار پینے کیلئے پانی بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں آٹھ سال قبل فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پلانٹ تاحال آپریشنل نہیں ہوسکا۔ پلانٹ میں لگایا گیا قیمتی سامان بھی چوری ہوچکا ہے، دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں اور ان کے رشتے دار پینے کا پانی بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ مریضوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.