لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے قیام کا مقصد کسی علاقائی قومیت یا طبقے کے خلاف نفرت پھیلانا نہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ، عبوری رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ مقامی لوگ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ آزاد مملکت پاکستان پر صرف ہمارا حق ہے اور ہم ہی اس کے وارث ہیں، قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے آنیوالے اس وطن کے وارث ہرگز نہیں ہوسکتے ،انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان رابطہ کمیٹی کیلئے اپنے اپنے سیکٹر سے میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے لوگوں کے نام عبوری رابطہ کمیٹی کو دیں ،ناموں کیلئے کوئی لابنگ نہ کی جائے اور اگر کسی نے اپنی پسند کے لوگوں کو لانے کی کوشش کی تو ایسے ذمہ داران اور کارکنان سے میرا کوئی واسطہ نہیں رہے گا،الطاف حسین نے کہا کہ اگر کسی ساتھی نے تحریک سے خارج یا معطل ہونے والے افراد سے کسی قسم کی بدتمیزی کی تو اس کی تحریک سے بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.