کراچی ()اسٹیٹ بنک کی کمرشل بنکوں سے ایک روز قبل ہونے والی میٹنگ کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ، کئی روز کے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔
انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اناسی پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو دو روپے چالیس پیسے کی سطح پر آ گیا ۔ اس سے قبل سترہ روز کے دوران ڈالر چار روپے بتیس پیسے مہنگا ہوا تھا ۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی ایک روز قبل کمرشل بنکوں کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی تھی۔ –
تبصرے بند ہیں.