Latest National, International, Sports & Business News

انگلینڈ نے عالمی کپ جیتنا ہے تو کپتان ، چند کھلاڑی تبدیل کرنا ضروری : سوان

انگلینڈ کے سابق سپنر گراہم سوان کہتے ہیں کہ انگلینڈ کا آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا امکان نہیں ہے۔ اگر ایسا کرنا ہے تو موجودہ کپتان ایلسٹر کک کو تبدیل کرنا ہو گا۔

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق سابق انگلش بولر نے ٹیسٹ میچ سپیشل میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کا عالمی کپ نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ انگلش ٹیم میں کک ، بیل اور بیلانس کی جگہ ہیمپشائر کے جیمز ونس ، سرے کے جیسن رائے اور ناٹنگھم شائر کے جیمز ٹیلر کو رکھا جائے۔ انگلینڈ کی جانب سے 79 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کرنے والے سوان کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ اوپنر ایلکس ہیلز آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایلکس ہیلز کو ٹی ٹوئنٹی کا ماہر مانا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایلکس ہیلز کو دو یا تین سال قبل انگلیڈ کی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلسٹر کک نے ٹیسٹ میچوں میں خود کو منوایا ہے تاہم اب انھیں ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے مزید پریشان نہیں کیا جانا چاہیے۔ –

تبصرے بند ہیں.