Latest National, International, Sports & Business News

افضل خان کے الزامات کا جائزہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس عمران خان اور افضل خان کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس آج دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا ، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کےالزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کی جانب سے انتخابات 2013 ء میں دھاندلی کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.