اسلام آباد صورتحال کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک روپے تہتر پیسے کمی ہوئی
اسلام آباد ( ) ملکی سیاست ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ کاروباری ہفتےکے دوران روپے کی قدر میں کمی نے اس حقیقت کو مزید آشکار کر دیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے دوران کاروبار ہفتے کے دوران پاکستان روپیہ امریکی ڈالرکے مقابلے میں ایک روپے تہتر پیسے گر گیا ۔ دیگر عالمی کرنسیوں نے اسلام آباد صورتحال پر روپے کو خوب پریشان کیا ۔ کاروباری ہفتے کے دوران یورون کی قدر میں ایک روپے انتیس پیسے اضافہ ہوا ۔ برطانوی پائونڈ ایک روپے ستتر پیسے بڑھ گیا ۔ سوئس فرینک ایک روپے چوبیس پیسے مہنگا ہوگیا ۔ آسٹریلوی ڈالر ایک روپے ستاون پیسے کی سبقت لے گیا ۔ کینڈین ڈالر ایک روپے چودہ پیسےفوقیت لے گیا ۔ عرب امارات درھم چوالیس پیسے اونچا ہوگیا، نیوزی لینڈ ڈالر ستر اور بھارتی روپے تین پیسے آگے نکل گئے –
تبصرے بند ہیں.