ایم کیو ایم کی پاکستان، لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کر دیں۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے کافی شکایات موصول ہونے پر دو روز قبل کراچی کی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کیا تھا جس کے بعد آج ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور لندن کی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردی جائیں۔ رابطہ کمیٹیاں تحلیل ہونے کے بعد تنظیمی معاملات کو چلانے کے لئے سات رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جس کی تفصیلات کے حوالے سے فی الحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے تاہم کمیٹی میں اعلیٰ اور سینئر رہنما شامل ہوں گے جو پارٹی کے تمام سیٹ اپ اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.