پشاور: وسطی کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں کیپٹن سمیت دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ زرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے پاڑہ چمکنی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں ایک فوج کے کیپٹن سمیت دو سیکیورٹی اہلکار شہیداوراٹھارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسزنے جیٹ طیاروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی جس میں پندرہ شدت پسندوں ہلاک ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.