جھنگ : انتخابی دھاندلی کیخلاف متحدہ دینی محاذ کا دھرنا جاری

جھنگ: انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جھنگ میں متحدہ دینی محاذ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ این اے نواسی اور پی پی اٹھہتر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کچہری چوک پر متحدہ دینی محاذ کے کارکنان انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف چوتھے روز بھی دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔دھرنے کے باعث کچہری اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے کچہری کے دروازوں کو تالے لگا دئیے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت حلقہ این اے نواسی اور پی پی اٹھہتر میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ این اے نواسی اور پی پی اٹھہتر میں دھاندلی کی گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور چیکنگ کرائی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا

تبصرے بند ہیں.