عمران خان صحت یاب ہو گئے، گھر منتقل، مزید آرام کا مشورہ

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صحت یاب ہو گئے ہیں۔ شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سخت سیکیورٹی میں گھر منتقل ہو گئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو صبح سویرے اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔ سخت سیکیورٹی میں عمران خان اسپتال سے زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے عمران خان کو مزید دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان میڈیا سے بات نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں تین دن قیام کے بعد اسلام آباد جائیں گے۔ رات گئے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ عمران خان سات مئی کو لاہور میں جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.