چینی وزیراعظم کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر زرداری
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی عوام کے دل میں چین کا خاص مقام ہے۔ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کو ایوان صدر میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ دوستی کو اہمیت دی ہے، چینی وزیراعظم کو دورہ پاکستان پر خوش آمد کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل میں چین کا خاص مقام ہے۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات کے لئے میں نے چین کے نو دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک جمہوری حکومت نے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.