پنجاب :سی این جی اسٹیشنز کو 7 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند
لاہور: سوئی نادران گیس کمپنی نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشز کو سات روز کے لیے گیس کی فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گیس لوڈمنیجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،اسلام آباد ،راولپنڈی، بہاولپور سمیت صوبے کے تمام ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی سات روز تک بند رہے گی جبکہ صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشز کو ستائیس مئی کی صبح چھ بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صوبے میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.