Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی کیخلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، حلف والے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا ہمیں فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری کرنا اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.