چنیوٹ : نجی بنک میں ڈاکووٴں نے عملے کو یرغمال بنالیا
چنیوٹ : چنیوٹ کے نجی بنک میں ڈاکووٴں نے عملے کو دوپہر سے یرغمال بنا رکھا ہے اور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مقابلے میں ایک ڈی ایس پی جاں بحق ہو چکا ہے۔سرگودھا روڈ پر واقع نجی بینک میں ساڑھے بارہ بجے کے قریب دو ڈاکووٴں نے داخل ہوکر لوٹ مار شروع کردی اور بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا،اسی دوران بینک کے گارڈ نے پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس موقعے پر پہنچی تو بینک کے باہر ڈاکووٴں کے دو ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے،پولیس نے بینک میں موجود ڈاکووٴں کو ہتھیار پھینکنے کی وارننگ دی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی،جس کی زد میں آ کر ڈی ایس پی محمد نواز موقعے پر جاں بحق ہو گیا۔بینک کے اندر موجود ڈاکووٴں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،پولیس نے بینک کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے۔
تبصرے بند ہیں.