عمران خان کی ہسپتال میں چہل قدمی شروع

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہسپتال میں چہل قدمی شروع کردی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق انہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گھر بھیج دیا جائے گا۔شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ڈاکٹروں نے آج تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انکی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق کمر کی تکلیف کیلئے انہیں خصوصی جیکٹ پہنائی گئی اور انہوں نے کچھ دیر کیلئے چہل قدمی بھی کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فائنل چیک اپ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں چند ماہ تک احتیاط کرنا ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.