کراچی: ڈیفنس فور میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔
واقعہ ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے عقب میں واقع بنگلے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عبدالجواد درانی نے بیوی اور بچو کو قتل کر کے خودکشی کرلی، مقتولین میں 13 سال کا بیٹا ریحان، 10 سال کی بیٹی رمیم، ایک سال کا بیٹا حارث اور بیوی وجیہہ شامل ہیں جبکہ عبدالجواد درانی سانگھڑ شوگر مل کے سی ای او تھے۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو چپقلش کا شاخسانہ ہے، تفتیشی ادارے اور حکام بنگلے کے اندر سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں جس کے بعد 5 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی جائیں گی
تبصرے بند ہیں.