پاکستان کی 60 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے

اسلام آباد: عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے،عالمی سطح پر خط غربت یومیہ 2 ڈالر یا200 روپے آمدن کے برابر ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ ’’ورلڈ ڈیولپمنٹ انڈیکیٹر‘‘ کے مطابق پاکستان کے 60فیصد افراد کی آمدن یومیہ 2 ڈالر یا 200 روپے سے بھی کم ہے، جبکہ 21 فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے، جو ایک اعشاریہ 25 ڈالر سے بھی نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے مقابلے سری لنکا اور نیپال میں غربت کی شرح کہیں کم ہے۔

تبصرے بند ہیں.