Latest National, International, Sports & Business News

سوئی ناردرن نے بجلی گھروں کو گیس بڑھادی

لاہور… بجلی بحران کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بند پاورہاوٴسز کو گیس فراہمی بڑھادی ہے اور اس ہفتے سے پنجاب کی صنعتوں اورسی این جی سیکٹر کو ہفتے میں تین کی بجائے صرف دو روز گیس دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سوئی ناردرن گیس کے ترجمان نے کہا کہ بند پاورہاوٴسز کو 200 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ اس ہفتے سے پنجاب کی صنعتوں اورسی این جی سیکٹر کو تین کی بجائے صرف دو روز گیس ملا کریگی، ترجمان کا کہناتھاکہ وزارت پٹرولیم نے یہ فیصلہ وزارت پانی وبجلی کے کہنے پر کیا ہے کیونکہ اس وقت پاورسیکٹر اولین ترجیح ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.