اوکلاہاما میں طوفان کی وجہ سے کالے بادل شہر کی جانب

نیویارک…امریکی ریاست اوکلاہاما میں جاری طوفان کی وجہ سے کالے اور گہرے بادلوں نے شہر کا رخ کر لیا ہے۔ امریکی موسمیات کی ایجنسی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے امریکی شہروں کانساز، نیبراسکا اور اوکلاہوما میں پہلے ہی اس طوفان کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو خبردار کر چکے ہیں۔ایجنسی نے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ان شہروں میں بڑی تعداد میں گاڑیاں، کاروبار اور کئی گھر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔اس طوفان نے ریاست کے جنوب مغرب میں پہلے ہی بہت تباہی مچائی تھی جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.