جنوبی پنجاب صوبے کی مہم پیپلز پارٹی کے کام نہیں آسکی
ملتان: جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کی مہم پیپلز پارٹی کے کام نہیں آسکی، پیپلزپارٹی کے علیحدہ صوبہ بنانے کے اعلانات کے باوجود جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کی قومی اسمبلی کی 43 نشستوں میں سے ن لیگ نے 27 نشستیں جیت لیں۔ آزاد امیدوار 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے 2،2 ق لیگ اور ضیا لیگ نے 1،1 نشست حاصل کی،10 میں سے 8 آزاد ارکان اسمبلی نین لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ، جمشید دستی کی آئندہ 48 گھنٹوں میںن لیگ میں شمولیت کا امکان جس کے بعد جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کے43 میں سے 37 ارکان کا تعلق ن لیگ سے ہوگا۔ ن لیگ نے ضلع خانیوال کی 4 میں سے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک نشست پر ق لیگ چھوڑ کر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے رضا حیات ہراج نے ن لیگ کے سابقاسپیکر قومی اسمبلی فخر امام کو شکست دی۔ ضلع وہاڑی کی 4 نشستوں پرن لیگ کے 3 امیدوار سعید احمد خان منہیس، ساجد مہدی شاہ اور چوہدری نذیر کامیاب ہوئے جبکہ چوتھی نشست پر ق لیگ چھوڑ کر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے چوہدری طاہر اقبال کامیاب ہوئے۔ ضلع ملتان کی 6 میں سے 4 نشستیںن لیگ نے جیت لیں جبکہ 2 نشستوں پر تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کامیاب ہوئے۔ بہاولنگر ضلع کی 4 میں سے 2 پرن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے، ایک پر ضیا لیگ کے صدر اعجازالحق اور دوسری پر آزاد امیدوار اصغر شاہ کامیاب ہوئے۔ ضلع بہاولپور کی 5 میں سے 4 نشستیںن لیگ نے جیت لیں، ایک نشست پر (ق) لیگ کے طارق بشیر چیمہ کامیاب رہے۔ ضلع رحیم یار خان کی 6 میں سے 3 پرن لیگ کامیاب ہوئی، 2نشستوں پر پیپلزپارٹی کے خواجہ غلام رسول کوریجہ اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے مخدوم مصطفی محمود کامیاب ہوئے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار مخدوم خسرو بختیار کامیاب رہے۔ ضلع لودھراں کی دونوں نشستوں پر آزاد امیدوار صدیق بلوچ اور اختر کانجو کامیاب رہے۔ ضلع راجن پور کی دونوں نشستیںن لیگ نے جیت لیں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کی 3 میں سے 2 پرن لیگ کامیاب ہوئی جبکہ ایک پر آزاد امیدوار اویس لغاری کامیاب ہوئے۔ ضلع لیہ کی دونوں نشستیںن لیگ نے جیت لیں جبکہ مظفرگڑھ کی 5 میں سے 2 پرن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 2 نشستوں پر آزاد امیدوار جمشید دستی اور 1 پر سردار عاشق حسین گوپانگ کامیاب ہوئے۔ جنوبی پنجاب سے کامیاب ہونے والے 10 میں سے 8 آزاد امیدوارن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں ان میں رضا حیات ہراج، طاہر اقبال، اصغر شاہ، مخدوم خسرو بختیار، صدیق بلوچ، اختر کانجو، اویس لغاری اور سردار عاشق حسین گوپانگ شامل ہیں جبکہ جمشید دستی سے بھی ن لیگ میں شمولیت کیلیے بات چیت جاری ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں جمشید دستی کی بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔
تبصرے بند ہیں.