کراچی : کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ہارون اگر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید دباوٴ کا شکار ہے، جسکی بحالی کیلئے سال میں تین سو پینسٹھ دن کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سرکاری تعطیلات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے بینکوں،کسٹمزاور بندرگاہوں کی ہفتہ واردو روز کی تعطیل فوری ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ہارون اگرکا کہنا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں بھی ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی ہونی چاہئے۔ معیشت توانائی کی بچت کے نام پر ہفتہ وار دو چھٹیوں کی محتمل نہیں ہوسکتی۔ ہارون اگرنے کہا ہے کہ نو منتخب حکومت کیلئے شاہانہ اخراجات پر قابو، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے غیر موٴثر نظام کے باعث نقصانات اور چوری پر قابو پانا اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.