ججز نظر بندی کیس:مشرف کے جوڈیشنل ریمانڈ میں14روز کی توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریماڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے،سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج جسٹس کوثر عباس زیدی نے کی،سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی ایڈوکیٹ نے اپنے موٴکل کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنٰی کی درخواست پیش کی اور کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سابق صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا،جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی ،الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تا حال چلان جمع نہیں کرایا جبکہ کیس کا مدعی اسلم گھمن بھی دستبردار ہو گیا ہے،کیس کے نئے پراسیکیوٹر جنرل عامر ندیم بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ایج ہی نوٹیفکیشن ملا ہے، کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے،عدالت نے ان سے سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا تو عامر ندیم کا کہنا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.