نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن کی ملاقات
رائیونڈ: برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی،برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،برطانوی ہائی کمشنر نے نواز شریف کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا،نوازشریف نے کہا کہ ہم دینا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشیش کرئیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایجنڈا مرتب کر لیا ہے امید ہے پاکستان کو جلد بحرانوں سے نکال لیں گے۔لاڑکانہ کے شیخ زید وومن اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا ہوگیا، والدین کا احتجاج، پولیس نے نرس اور وارڈ بوائے سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
تبصرے بند ہیں.