گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

اسلام آباد: گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا،اسلام آباد و راولپنڈی کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔موسم گرما میں بجلی کی طلب میں اضافہ کے باعث شارٹ فال چھ ہزار دوسو میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے،جس سے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی سے نڈھال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،سکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات کو مسائل کا سامنا ہے اور انکی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے،اس کے علاوہ کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی لائے۔

تبصرے بند ہیں.