لاہور: پنجاب کے آٹھوں بورڈ نے آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کاآغاز کردیا، صوبے بھر سے پانچ لاکھ ستاون ہزار نوسوچوہہترامیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔بورڈ آف انٹرمیڈییٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سائیکالوجی کے پیپر سے ہوا،سوموار کو فزکس کا پیپر ہوگا،پنجاب بھر سے دو لاکھ اڑسٹھ ہزار انہتر لڑکے جبکہ دو لاکھ نواسی ہزار نوسو دو لڑکیاں امتحانات میں حصہ لے رہی ہیں،صوبے میں ایک ہزار آٹھ سو چار امتحانی سینٹرز میں چودہ ہزار ایک گیارہ نگران عملہ جبکہ چار سو چار ڈسٹریبیوٹنگ انسپکٹر اور چھ سو ستاون موبائل انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں،گیارہویں کے امتحانات کا اغاز چار جون سے ہوگا اجبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات انیس جون سے اختتام پذیر ہوں گے اورپریکٹیکلز کا اغاز جولائی میں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.