کراچی: کراچی میں سی پی ایل سی اور پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو کے علاقے میں کارروائی کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری امیر حمزہ کوبازیاب کرالیا، مقابلے کے دوران تین اغواکار ہلاک اور خاتون سمیت دو گرفتار کرلئے گئے۔ سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے بتایا کہ امریکی شہری کو چودہ مئی کو بوٹ بیسن سے اغوا کیا گیا تھا۔ جسے سی پی ایل سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بغیر تاوان کے بازیاب کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی میں اے وی سی سی نے بھی حصہ لیا۔ جب پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا تو اغواکاروں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تین اغوا کار مارے گئے۔ جبکہ خاتون سمیت دو اغواکارون کو گرفتار کرلیاگیا۔ اغواکاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
تبصرے بند ہیں.