فکسنگ میں ملوث مزید کرکٹرز کی نشاندہی کرسکتا ہوں، ذوالقرنین
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چاہے تو وہ میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دوسرے کرکٹرز کی بھی نشاندہی کرسکتا ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالقرنین نے کہا کہ آئی پی ایل میں وہی ہوا جن خدشات سے میں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا۔ آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے میں بورڈ کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔ انڈین پریمئر لیگ میں سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز کے تین کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں تو سب کو پتہ چل گیالیکن ابھی بھی کئی کرکٹرز ایسے ہیں جو ان سرگرمیوں میں ملوث ہیں اگر آئی سی سی چاہے تو میں ان کے ناموں پر سے پردہ اٹھا سکتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.