کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مالاکنڈ ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین و متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو دہشت گرد مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ اسلام کے دوست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ مالاکنڈ میں مسجد میں نماز کے دوران دو دھماکوں میں چھ افراد جاں بحق اور بیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.