آئی پی ایل :سری سانتھ سمیت راجھستان رائلزکے تین کھلاڑی گرفتار
نئی دہلی: بھارت میں کوئی ایونٹ ہو اوراس میں تنازعہ کھڑا ہوایسا کیسے ممکن ہے۔ انڈین پریمئیرلیگ میں کرپشن کا ایک اوراسکینڈل سا منے ا ٓگیا۔ نئی دہلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی ٹیسٹ کرکٹرسری سانتھ سمیت راجھستان رائلزکے تین کھلاڑیوں کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں دبئی، کراچی اورممبئی کی مافیا ملوث ہے۔ کھلاڑیوں کوڈالرزمیں ادائیگی کی گئی۔نئی دہلی پولیس نے بدھ کی رات ممبئی سے ٹیسٹ کرکٹرسری سانتھ سمیت راجستھان رائلزکے اجیت چنڈیلا اورانکیت چوون کواسپاٹ فکسنگ کیالزام میں گرفتارکیا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کومزید تحقیقات کیلئے نئی دہلی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ممبئی سے سات اورنئی دہلی سے تین بکیزکوبھی گرفتارکیا ہے۔ سری سانتھ ستائیس ٹیسٹ اورتریپن ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تینوں کرکٹرزکوفوری طورپرمعطل کردیا ہے۔ دوسری جانب دہلی لء پولیس کمشنرنیرج کمارنے دیگرحکام کیساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس اسکینڈل میں دبئی، کراچی اورممبئی کی مافیا ملوث ہے جبکہ ماسٹرمائنڈ کسی اورملک میں بیٹھا ہے۔ کیس میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں لیکن اب مزید کسی کھلاڑی کوگرفتارنہیں کیا جائیگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کوآئی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع ملی تھی جس کی تحقیقات کی گئیں توان تین پلئیرز کے نام سا منے ا ٓئے۔ پانچ مئی کوپونے، نو مئی کوپنجاب اور پندرہ مئی کوممبئی کیخلاف راجھستان رائلزکے میچزمیں اسپاٹ فکسنگ ہوئی۔ بکی نے تینوں کھلاڑیوں کوجوہدایات دیں انہوں نے ویسا ہی کیا۔ پلئیرزنے اپنی گھڑی گھمانے، تولیے پر رکھنے اوروقت ضائع کر نے کے اشارے مقررکئے تھے۔ انکیت چوون نے ممبئی انڈینزکیخلاف میچ کے دوسر ے اوورمیں تیرہ رنزدینے کے عوض ساٹھ لاکھ روپے وصول کئے۔ نومئی کوموہالی میں کنگزالیون پنجاب کیخلاف سری سانتھ نے دوسر ے اوورمیں تولیہ لگا کربکیزکواشارہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کوحوالے کے ذریعے ڈ الرزمیں ادائیگی کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.