زرداری بطور صدر، پارٹی سربراہ ناکام ثابت ہوئے، منٹر

واشنگٹن: سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اب کوئی بھٹو باقی نہیں، زرداری بطور صدر اور پارٹی سربراہ ناکام ثابت ہوئے۔ کونسل آف فارن ریلیشنز میں پاکستانی امور کے ماہر ڈینئل مارکی اور سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرنے خطاب کیا۔ کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف طاقتور رہنما بن کر ابھرے ہیں، کراچی میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو بھی نتائج میں بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں دھاندلیاں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی ہیں، نوازشریف نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی لڑائیاں لڑنا چاہتے ہیں یا معیشت کی بحالی۔ ڈینئل مارکی نے کہا کہ انتخابی نتائج نے پاکستان کو مزید لسانی اور نسلی تفرقے کی طرف دھکیل دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.