کراچی : ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں چھبیس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، ذخائر کی مجموعی مالیت گیارہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دس مئی کو آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جبکہ درآمدی تیل اور دیگر ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں چھبیس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ تین مئی کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت گیارہ ارب چھیاسی کروڑ ڈالر تھی۔ جو دس مئی کو گھٹ کر گیارہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس چھ ارب باون کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب سات کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.