خیرپور :ہڑتال ،دکانیں بند کرانے پر تصادم،تین ہلاک ،سولہ زخمی
خیرپور : خیرپور اور بدین میں فنکشنل لیگ کی ہڑتال کے دوران دکانیں بند کرانے پرسیاسی تصادم میں تین افراد جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہوگئے۔خیرپور کے علاقے کمب میں دو سیاسی گروہوں میں تصادم اس وقت ہوا جب ایک سیاسی گروپ نے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی، تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے ہوئے سیاسی تصادم کی شکل اختیار کرگئی۔ دو طرفہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں بھی دو سیاسی گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بدین کے علاقے نندو میں دکانیں بند کرانے پر پیپلز پارٹی، فنکشنل لیگ اور پیپلز مسلم لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نندو کے صدر قاضی عبدالعزیز دو بھائیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.