لاہور : ابرار الحق کے دھاندلی کے بیان کیخلاف دھرنا
لاہور : لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر دئیے گئے بیان کے خلاف مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ نے ابرالحق کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ابرارالحق کی جانب سے انتخابات میں اساتذہ پر دھاندلی اور پیسے لینے کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کسی بھی قوم کی عزت اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان کے بارے میں ایسی بات کہنا شرم ناک ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ابراالحق اپنے بیان پر پورے ملک کے اساتذہ سے معافی مانگیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.