وزیراعظم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استغادہ کرنے والوں کیلئے ایس آر او کا فارم ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔ صرف این ٹی این رکھنے والے افراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اسلام آباد: ( بیس دسمبر کو جاری کئے گئے ایس آر او کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کے لئے فارم جاری کر دیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق دو ہزار آٹھ سے دو ہزار بارہ تک ٹیکس ادا نہ کرنے والے فروری تک ٹیکس جمع کرا سکتے ہیں۔ اٹھائیس فروری تک ٹیکس ادا کرنے والے آڈٹ اور جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.